وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں ہلاک

اردو نیوز  |  Apr 15, 2023

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

سنیچر کو اسلام پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے۔ ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے، نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔‘

بیان کے مطابق ’مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔‘

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔

ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

— Islamabad Police (@ICT_Police) April 15, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت مرعدد وزرا ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام پولیس کے سینیئر افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ گاڑی اور اس میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مولانا عبدالشکور کا تعلق جمیت علمائے اسلام (ف) سے تھا اور وہ این اے-51 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔ جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا عبدالشکور کی نماز جنازہ کل  اتوار کو دوپہر دو بجے تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی ہلاکت پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حادثے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More