ہم نیوز | Apr 15, 2023
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن،سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمدہوا،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہیدہوئے۔شہید ہونےوالوں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More