دوسرا ٹی 20، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اش سوڈھی اور ایڈم ملن ڈراپ جب کہ ہینری شپلے اور کول مک کونچی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔

Unchanged line-up for the second T20I 👇 | pic.twitter.com/zGfwMEeE3j

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2023

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 83 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More