بارشوں سے گندم کی فصل تباہ ، اربوں روپے کا نقصان

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 23 ارب روپے مالیت کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچا، محکمہ زراعت کے مطابق بارشوں سے گندم کی پچاس فیصد کھڑی فصل گر گئی۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قیوم کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت ہوئی، آٹھ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی پر گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، تیس ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ اور ننکانہ میں گندم کی چالیس فیصد، مظفر گڑھ میں چودہ فیصد، ساہیوال میں فصل کو چودہ فیصد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارہ اعشاریہ نو، اوکاڑہ میں بارہ اعشاریہ پانچ، بھکر میں دس اعشاریہ پانچ، پاکپتن میں دس اعشاریہ دو گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق رواں برس بارشوں سے گندم کی پیداواری صلاحیت کو بیس فیصد نقصان کا خدشہ ہے، گندم کی اوسط پیداوار اکتیس من فی ایکڑ سے گر کر چوبیس من فی ایکڑ ہونے کا امکان ہے۔

مجموعی پیداواری نقصان دو لاکھ چھتیس ہزار ٹن ہونے کا اندیشہ ہے، دوسری جانب صدر کسان بورڈ پاکستان شوکت چدھڑ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ستر فیصد گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More