ایشیا کپ کہاں ہو گا؟ بھارتی بورڈ کا نیا موقف سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس سے ایشیا کپ کے مقام پر مزید شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔

جے شاہ نے انکشاف کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More