مردم شماری ، کراچی کی آبادی بڑھ گئی

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

ساتویں مردم شماری پورے زور و شور سے جاری  ہے،5روزہ توسیع کےدوران کراچی کی آبادی میں12لاکھ کااضافہ ہوگیا۔

ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ کے مطابق 5دن کےدوران سندھ کی آبادی4کروڑ83لاکھ سے5کروڑ43لاکھ ہوگئی۔

کراچی ڈویژن کی آبادی اب تک ایک کروڑ50لاکھ سے زائدہے،حیدرآبادڈویژن کی آبادی ایک کروڑ9 لاکھ سےایک کروڑ12لاکھ ہوگئی۔

لاڑکانہ کی آبادی74لاکھ اورمیرپورخاص کی48لاکھ سےزائدہے،شہید بینظیرآبادڈویژن کی آبادی57لاکھ سےزائد نفوس پرمشتمل ہے ،سکھرڈویژن کی آبادی 60 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے،ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More