امریکہ کے اہم شہر میں 5 وقت اذان دینے کی اجازت

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

امریکا کے بڑے شہروں میں سے ایک مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مینیسوٹا پانچوں وقت اذان کی اجازت دینے والا امریکہ کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے۔

کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی مینیسوٹا برانچ کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے مذہبی آزادی اور تکثیریت کی ایک تاریخی فتح ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم مینیاپولس سٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے یہ عظیم مثال قائم کی، ہم دوسرے شہروں سے بھی اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More