یہ تو سپر مین کے والد لگتے ہیں ۔۔ پتھر پاؤں میں لگ جائے تو لوگ چیخ اٹھتے ہیں مگر یہ شخص کون ہے جس نے بڑا سا پتھر ایک جھٹکے میں اٹھا لیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 15, 2023

راستے میں پڑا چھوٹا سا پتھر بھی ہم اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں تو فوراََ محسوس ہوتا ہے کہ یہ بہت بھاری تھا اور جسم کی بہت طاقت لگی ہے ۔ لیکن اس شخص نے تو کئی سو کلو وزنی باڑا سا پتھر آسانی سے ہی اٹھا لیا۔ یہ ہوا کیسے آئیے جانتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فرد کسی سنسان جگہ پر موجود ہے اور اس کی نظر یہاں پڑے ایک بڑسے وزنی پتھر پر پڑی تو اس نے اپنی طاقت آزمانے کی کوشش کی اور چند سیکنڈ میں ہی اسے اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دیا۔

یہ منظر دیکھنے کے بعد دنیا بھر کی عوام کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ دبلے پتلے سے نظر آنے والے اس شخص نے یہ بڑا کارنامہ کیسے سر انجام دیا۔

ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یا تو یہ کوئی فلمی سین ہے اور اگر ایسا نہیں تو اس انسان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کسی سافٹ وئیر کی مدد سے یہ کام کیا ہے۔ ورنہ اتنے بھاری بھرکم پتھر کو اٹھانا انسان کے بس کی بات تو نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More