ماں کے نام ساری جائیداد کر دی۔۔ مشہور مسلمان فٹبالر کو اس کی ماں نے کیسے چالاک بیوی سے بچایا؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2023

ایک نوجوان کی زندگی میں اُس کی ماں کافی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ جب کوئی نہیں ہوتا ہے تو آخر میں والدہ ہی سہارا ہوتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گزشتہ فیفا ورلڈ کپ میں اپنی والدہ کے ہمراہ گراؤنڈ میں جشن منانے والے مراکش کے فٹبالر نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

کیونکہ فٹبالر اشرف حاکمی نے بجائے کسی لڑکی، دوست یا تنہا انجوائے کرنے کے، میچ کی فتح کو اپنی والدہ کے ہمراہ انجوائے کیا تھا، اس خوبصورت لمحے کو انکی والدہ نے مزید خوشگوار بنا دیا تھا۔

لیکن ایک بار پھر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے سب کی توجہ یوں سمیٹی کہ ان کی اہلیہ نے ان سے طلاق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور ساتھ ہی اہلیہ حبا نے فٹبالر سے اپنے لیے جائیداد کا بھی مطالبہ کیا۔

لیکن اُس وقت سب حیران رہ گئے جب عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ حبا کے شوہر یعنی فٹبالر اشرف کے پاس تو دولت ہے ہی نہیں، ان کی تمام دولت ان کی والدہ کے نام پر ہے۔

یعنی بیٹے نے اپنی تمام دولت اپنی والدہ کو دے دی تھی، یعنی بیٹا جو کچھ بھی خرچ کرتا، خریداری کرتا سب والدہ کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلواتا۔

بہو بھی حیران رہ گئی کہ شوہر نے جو مہنگی گاڑی، جیولری، گھر، کپڑے دلائے سب امی کے نام کی گئی دولت میں سے دلائے۔

واضح رہے مراکش سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ اشرف حکیمی اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے ہیں، اپنی ماں کے لیے ہر حد پار کر جانے والے فٹبالر نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ صارفین بیٹے اور ماں کی اس محبت کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More