بالی وُڈ کے سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ اُن کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں بطور ہیروئن کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق انٹرٹینمنٹ ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے کہا کہ ’میں اب کیا بولوں؟ میں اپنے بارے میں چیزیں پڑھتی رہتی ہوں۔‘پوجا ہیگڑے نے مزید بتایا کہ ’وہ سِنگل ہیں۔‘اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میں سِنگل ہوں۔ مجھے سِنگل رہنا بہت پسند ہے۔ میں ابھی سچ میں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہوں۔‘32 سالہ اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں ایک شہر سے دوسرے شہر کام کرنے جا رہی ہوں۔ میرا یہی گول ہے۔ میں بیٹھ نہیں سکتی اور اِن افواہوں پر جواب نہیں دے سکتی کیونکہ میں اب کیا بولوں؟‘سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے درمیان ڈیٹ کی افواہیں اداکارہ کے بھائی رشبھ ہیگڑے کی شادی کے دوران سامنے آئیں۔ پوجا کی فیملی نے سلمان خان کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے گانے ’چھوٹے چھوٹے بھائیوں کے بڑے بھیا‘ پر ڈانس بھی کیا تھا۔رشبھ ہیگڑے کی شادی کی تقریب میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی۔Bhaijaan Letest Pic Pooja Hegde's Brother Wedding #SalmanKhan #SalmanKhan #PoojaHegde pic.twitter.com/ItH4vf9LUS
— Anil Saini Katariya (@AnilSaini_ASK) February 2, 2023
دوسری جانب فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں ماہ عیدالفطر پر 21 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلموں کے ڈیٹا کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق اس فلم کی کہانی فیملی کے بڑے بھائی کے گرد گھومتی ہے جو شادی نہیں کرنا چاہتا جس کے بعد اس کے بقیہ بہن بھائی مل کر اس کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں۔فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کی باقی کاسٹ میں شہناز گِل، دَگُوپتی وینکاٹیش، سدھارتھ نگم، پلک تیواری اور ویجندر سنگھ شامل ہیں جبکہ اس فلم کے ایک گانے میں جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رام چرن نے بھی کیمیو کیا ہے۔