این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 15, 2023

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسمی حالات کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور یہ سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی پر ہائی الرٹ رہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

این ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ممکنہ صورتحال کے باعث تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور آبادیوں کی معلومات کے لیے پیشگی ضروری اطلاعات اور انتباہات جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More