ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 ہزار سے زائد گائیں ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس میں اینیمل ویلفیئر انسٹیٹیوٹ کے ڈیری فارم میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ بیشتر گائیں جھلسنے اور دم گھنٹے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہزاروں گائیں ڈیری فارم میں موجود تھیں جبکہ زخمی ہونے والی گائیں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے جن کا علاج چل رہا ہے تاہم بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع کے مطابق ڈیری فارم میں ہونے والے ھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ مشینری یا پھر میتیھن گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے امریکہ میں ڈیری فارم میں حادثات کے باعث مویشیوں کی اموات معمول کی بات ہے تاہم ڈیری فارم مالکان کو حادثات روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیئیں اور فائر سیفٹی کو ممکن بنانا چاہیے۔