نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں محکمہ پولیس نے روبوٹک کتے بھرتی کر لیے جو کچھ مقامات پر پولیس کی مدد کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے میئر ایرک ایڈمس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈجی ڈاگ جسے “اسپاٹ” کا نام دیا گیا ہے وہ بعض مقامات پر پولیس کی مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹک کتے زیرتعمیر بڑے منصوبوں اور کچھ دیگر مقامات کی نگرانی کریں گے جہاں پولیس کو کسی طرح سے خطرہ رہتا ہے۔
The NYPD is resurrecting Digidog the robot dog – in instances of hostage situations, bomb threats, counter-terrorism and other high-risk or hazardous situations #MachineLearning #Robots #Robotics @Victoryabro @KMcDTech @ChuckDBrooks @postoff25 pic.twitter.com/1XL230gvVa
— Mike de Waal (@globaliqx) April 14, 2023
کچھ عرصہ قبل بھی اس مشہور روبوٹک کتے کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس روبوٹک کتے کو بوسٹن ڈائنامسک نے بنایا ہے جسے 2020 میں بھی کچھ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم اعتراض کیا گیا تھا کہ یہ روبوٹک کتا لوگوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
اب دوبارہ اس روبوٹک کتے کو پولیس میں کچھ مقامات پر نگرانی کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔ اس وقت پہلے مرحلے میں صرف 2 کتے اپنی خدمات سرانجام دیں گے جنہیں دہشتگردی یا بم دھماکوں میں استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت ایک روبوٹ کتے کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔