سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلےکرنے پڑتےہیں جوصرف سیاسی نہیں ہوتے،ملک کےمعاملات پر عدلیہ کا بھی اثر ہوتا ہے،جب عدلیہ اپنا کام نہیں کرےگی تو ملک پراثر پڑے گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سب احتساب کےنظام کی بات کرتےہیں آج تک کس کااحتساب ہوا ہے؟آج کوئی وزیر پالیسی لانے کو تیار نہیں،کابینہ فیصلے کرتےہوئے گھبراتی ہے۔
جب عدل کا نظام ناکام ہو جائے تو ملک نہیں چلتا،بارہا کہا کہ نیب کا ادارہ ختم کیا جائے ،کرپشن ہرملک کابڑامسئلہ ہےلیکن کرپشن کا مقابلہ کرپشن سے نہیں کرسکتے۔
نیب اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے ،ملک میں خرابی کی بڑی وجہ نیب ہے ،ہزاروں ٹن کی کھادہمارے ملک سے غائب ہو جاتی ہے،خرابیاں پیدا ہوتی ہیں لیکن انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔