ماں کی شکایت دادی سے کرنے کیلئے 11 سالہ بچے کا سائیکل پہ 22 گھنٹے سفر

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

ہانگزو: چین کے گیارہ سالہ معصوم بچے نے اپنی والدہ کی شکایت دادی سے کرنے کے لیے 130 کلو میٹر کا فاصلہ سائیکل پہ کر کے پولیس اور اہل خانہ کو حیران و پریشان کردیا۔

ہانگ کانگ کے مؤقر اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق گیارہ سالہ بچہ گھر سے روٹی اور پانی لے کر دادی کے پاس جانے کے لیے گھر سے نکلا لیکن درست ایڈریس معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ساری رات سائیکل چلاتا رہا اور بھٹکتا رہا جب کہ اس دوران اس نے 130 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا۔ فاصلہ طے کرنے میں اسے کم و بیش 22 گھنٹے لگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راہگیروں کو جب ہائی وے پر واقع سرنگ میں ایک لڑکا اکیلا اور تھکا ہوا ملا تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر جب پولیس مدد کو پہنچی تو وہ جان کر حیران رہ گئی کہ بچے نے 22 گھنٹے 130 کلو میٹر کا سفر کیا جب کہ اس کی دادی اسی صوبے میں رہتی تھی لیکن وہ درست ایڈریس نہ ہونے کی وجہ سے سفر کے دوران غلطیاں کرتا رہا اور بھٹکتا رہا۔

کو اکیلا اور تھکا ہوا پایا۔ اس کی مدد کے لیے آنے والے پولیس افسران یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس نے ژی جیانگ صوبے کے شہر ہانگزو میں اپنے گھر سے نکلنے کے بعد 22 گھنٹے تک اپنی سائیکل پر سواری کی۔ اس اس نے اسی صوبے کے مائی جیانگ میں اپنی دادی کے گھر پہنچنا تھا۔

پولیس لڑکے کو تھانے لے گئی جہاں وہ تھکن سے نڈھال تھا اور چلنے پھرنے تک سے قاصر دکھا، پولیس نے بچے کی ملاقات دادی اور اس کے اہل خانہ سے کرائی جو نہایت پریشان تھے۔

امریکی سکول میں فائرنگ، 6 سالہ بچہ زیر حراست

بچے کو پا کر دادی، ماں اور دیگر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے جب کہ اس کی والدہ نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ غصے کا نتیجہ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More