پنجاب الیکشن، سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک اور وزرات خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کا حکم

اردو نیوز  |  Apr 14, 2023

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعے کی اِن چیمبر سماعت کا نو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق 21 ارب روپے پیر تک منتقل ہو سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے الیکشن فنڈز فراہمی کی تعمیلی رپورٹ 18 اپریل کو طلب کر لی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو فنڈز منتقل کیے جائیں اور 18 اپریل کو رپورٹ جمع کرائی جائے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مختلف اکاؤنٹس میں ایک کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More