عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے رپورٹرز سے لفٹ نہ کرانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سوال چھپا کر رکھے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے، کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

سابق صدر جب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری بھی تھے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/O8rCuha0lC

— PPP (@MediaCellPPP) April 14, 2023

ذرائع ابلاغ کی جانب سے جب سابق صدر سے استفسار کیا گیا کہ کیا عمران خان کھڈے لائن لگ گئے ہیں؟ تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ اللہ بڑا بادشاہ ہے، کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجراء کا نہیں کہہ سکتی، اٹارنی جنرل

آصف زرداری سے جب رپورٹرز نے کہا کہ ہم سے بھی چٹ چیٹ ہو جائے تو سابق صدر نے کہا کہ آپ تو ہمیں لفٹ ہی نہیں کرواتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More