پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ماہر فلکیات

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہناہےکہ20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More