پی ایس ایل میں ٹیم خریدنا چاہتی ہیں کیونکہ ۔۔ بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کے لیے بے چین

ہماری ویب  |  Apr 14, 2023

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیشی رپورٹر فہیم رحمان کے مطابق نفیسہ ان لوگوں میں شامل ہیں جو پی ایس ایل میں کسی ایک فرنچائز کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور موجودہ چھ فرنچائزز کے درمیان معاہدے کی وجہ سے اگلے دو سیزن کے دوران پی ایس ایل میں اضافی ٹیموں کے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا بہت دباؤ ہے لیکن بدقسمتی سے احسان مانی اور رمیز راجہ نے فرنچائزز کے ساتھ معاہدہ کیا کہ اگلے دو سالوں میں صرف چھ ٹیمیں کھیلیں گی۔

علاوہ ازیں بنگلادیشی صحافی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سے قبل نفیسہ نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور غیر ملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں نفیسہ نے پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More