برطانیہ: اوپن افطار جس میں غیر مسلم شہریوں نے بھی شرکت کی

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

برطانیہ کے شہر بریڈفرڈ میں سجا انوکھا افطار دسترخوان جہاں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم شہریوں نے بھی شرکت کی۔

برطانیہ کی ایک تنظیم رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کی جانب سے اتوار کو بریڈفرڈ میں ‘اوپن افطار’ کا انتظام کیا گیا۔ اس افطار کا اہتمام مصطفیٰ ماؤنٹ میں کیا گیا جو پہلے یونیورسٹی آف بریڈفرڈ کے اسکول آف مینیجمنٹ کی عمارت تھی۔

رمضان ٹینٹ پراجیکٹ اپنے قیام کی ایک دہائی مکمل ہونے پر برطانیہ کے تاریخی مقامات پر ’اوپن افطار‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سال ان مقامات میں شیکسپیئر گلوب تھیٹر، چیلسی فٹ بال کلب اور بیٹرسی آرٹس سینٹر بھی شامل ہیں۔

’اوپن افطار‘ کی انتظامیہ کے مطابق رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کو شروع کیے گئے 10 سال ہوگئے ہیں جس کا آغاز عمر صلاح نامی شخص نے لندن سے کیا تھا۔ اب اس منصوبے کی دسویں سالگرہ ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال 30 پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

‘اوپن افطار’ میں شرکت کرنے والے غیر مسلموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز میں شرکت کرنے سے ہمیں مختلف ثقافتوں کے بارے میں سیکھنے اور انکی زندگی گزارنے کے طریقے کے حوالے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More