علی امین گنڈاپور کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

بھکر میں عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈا پور کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر قانونی اسلحہ کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو 2 کیسز میں 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ڈس چارج کرتے ہوئے بھکر تھانہ صدر میں منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلحہ بھکر کے راستے زمان پارک لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ علی امین گنڈاپور تھانہ سرائے مہاجر اور داجل حملہ کے علاوہ اسلحہ کیس میں مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھکر میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے انہیں بھکر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More