اب 50 کا نوٹ نہیں بلکہ یہ سکہ استعمال ہوگا ۔۔ 75 سالوں بعد پاکستان نے یہ سکہ جاری کیوں کیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 14, 2023

اب 50 روپے کا خاص سکہ جا ری کر دیا گیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقعے پر یہ یادگاریہ سکی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ 30 ملی میٹر اس کا وزن 13 عشاریہ 5 گرام ہے جبکہ یہ تانبے اور ارونکل کے مرکب سے تیار کیا گیا ہے۔ سکے کے ایک رخ پر سبز ہلالی چاند اور 5 نوکوں والا ستارہ بنایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اس خوبصورت سکے کی پشت پر انگریزی زبان میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر بنائی گئی ہے۔

آج بروز 14 اپریل 2023 سے یہ سکہ اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹر اور فیلڈ آفیسوں کے زریعے جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا آئین ہمارے لیے اعلیٰ ترین دستاویز ہے جو سیاسی و ثقافتی سسٹمز کیلئے ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہی آئین ریاست اور شہریوں کیلئے حدود کا تعین کرتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More