پی آئی نے عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ایئرلائنز نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کیلئے ٹِکٹ سستے کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی ایئرلائنز نے اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر 22 اور 23 اپریل سے اس رعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عیدالفطر کے 2 دن کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلئے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ شہری اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر با آسانی سفر کرسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More