پاکستانی خاتون سیاستدان دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل

ہم نیوز  |  Apr 14, 2023

نیویارک: پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی جریدے نے وزیر ماحولیات شیری رحمان کو دنیا 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جس میں شیری رحمان کا نمبر چھٹا ہے۔

ٹائمز میگزین کے مطابق عالمی سطح پر کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے اور ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جریدے کے مطابق شیری رحمان نومبر میں کوپ 27 اجلاس میں سیلاب زدگان کی آواز بنیں تھیں۔ انتہائی پُرجوش تقاریر اور انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے انہوں نے مندوبین کو قائل کیا کہ یہ ناانصافی ختم کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More