گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ کنجا ہاؤس کا پولیس نے آدھے گھنٹے تک محاصرہ کیے رکھا۔
چودھری پرویز الٰہی نے پولیس محاصرے پر کہا ہے کہ بنا وارنٹ کے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر الزام عائد کیا کہ صرف عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ سے یہ غیر قانونی حربے استعمال ہو رہے ہیں۔
ہم نیوز اس حوالے سے علاقہ اور پنجاب پولیس کا مؤقف جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔