پاک نیوزی لینڈ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل رات پہلے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یہ سیریز ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ہے۔ ایشیا کپ میں بہت کم وقت بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپننگ پارٹنرشپ محمد رضوان کے ساتھ جاری رہے گی۔  نوجوان باولر کے آنے کے بعد ہماری لائن اپ بہت مضبوط ہو گئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ  ورلڈ کپ کے لیے اور بھی کھلاڑی ٹرائی کر سکتے ہیں۔ورلڈکپ کے کمبی نیشن کے لیے بہت اہم سیریز ہے۔  حارث اور شان نمبر چار پر کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More