جو قانون بنا نہ ہو، عدالت اس کا تجزیہ کر سکتی ہے نہ رکاوٹ ڈال سکتی ہے، اعتزاز احسن

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو قانون بنا ہی نہ ہو،عدالت اس کا تجزیہ نہیں کرسکتی، نہ رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔

انہوں عدالتی فیصلے پر کہا کہ پارلیمان سپریم نہیں ہوتی، آئین ہی سب سے بالاتر ہوتا ہے، آئین جو کہتا ہے اس کی سب کو پابندی کرنا پڑتی ہے۔

ملک کے سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا  قانون سازی کرنا پارلیمان کا استحقاق ہے، تما م معاملات کو آئین کے مطابق ہی چلانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں 2،3 ایسے فیصلے ہیں جس میں بل ہی پر مداخلت کی گئی، پارلیمان اس معاملے کو جارحانہ انداز میں لے کرگئی اور برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی۔

پی پی رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا صرف آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔

بل پارلیمنٹ کے پاس ہے سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کر لیا، قمر زمان کائرہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا ہے اور اس ضمن میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More