سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا، حکمنامہ جاری

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے عدالتی اصلاحات بل سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ تحریری حکمنامےمیں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے اہم قانونی نکات اٹھائے، عدلیہ کی آزادی سے متعلق بھی نکتہ اٹھایا گیا، سپریم کورٹ بل کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے گی۔

حکمران جماعتوں نے پروسیجر بل پر سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کو مسترد کر دیا

حکمنامے کے تحت پی ٹی آئی اور ق لیگ سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں، اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز کا اجرا ہوا ہے، کیس کی مزید سماعت 2 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More