سستا پیٹرول، حکومت نے عملی اقدامات اٹھا لیے

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلیے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More