نفیسہ کمال پی ایس ایل کی نئی ٹیم خریدنے کی خواہش مند

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

بنگلا دیش کی معروف کاروباری خاتون نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بنگلادیشی صحافی فہیم رحمان کے مطابق نفیسہ کمال ان افراد میں سے ایک ہیں جو پی ایس ایل میں نئی ٹیم خریدنا چاہتے ہیں۔ نفیسہ کمال بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز کی بھی مالک ہیں۔ نفیسہ کمال کی فرنچائز 4 مرتبہ بی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے حال ہی میں یہ بیان دیا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگلے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا جائے۔

نجم سیٹھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فرنچائزز کی طرف سے ان کی آمدنی اور مارکیٹ اسے قبول کرتی ہے یا نہیں، اس حوالے سے بہت سے خدشات ہیں۔ اس حوالے سے ہمیں بیٹھ کر بات چیت کرنی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی خاموشی توڑتے ہوئے دو ٹیموں کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔ جاوید آفریدی نے دو شہروں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں اگلے پی ایس ایل میں شامل ہونگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More