محمد رضوان کا مسجد میں خطاب

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

قومی ٹیم کے معروف بلے باز محمد رضوان نے رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد میں خطاب کیا، جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین پر بات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان کو مسجد میں کھڑے خطبہ دیتے دیکھاجا سکتاہے اس موقع پر مسجد میں شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحابہؓ نے سنت کو سنت سمجھا اور اس پر عمل کیا اور آج کل ہم لوگ سنت کو سنت سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ زمین، آسمانوں،پہاڑوں کل کائنات کو بنانے والا اللہ پاک ہے، اللہ کے حکم سے ہی سب کچھ ہوتا ہے۔

Mohammad Rizwan and Shaheen Afridi Ma Shaa Allah ❤️

— Farid Khan (@_FaridKhan)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More