غصے میں بلا ہی دے مارا پھر ۔۔ بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز کی گراؤنڈ میں ہونے والی بڑی لڑائیاں جس نے سب کو ڈرا دیا

ہماری ویب  |  Apr 13, 2023

پاکستان میں ان دنوں ایک بار پھر کرکٹ سیزن شروع ہونے کو ہے، کیوی ٹیم پاکستان میں سیریز کیلئے آچکی ہے اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سے معرکہ آرائی شروع ہوگی، کرکٹ یوں تو جنٹلمین گیم سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود گراؤنڈ میں دھواں دھار کھیل کے ساتھ ساتھ اکثر گرما گرمی بھی دیکھنے میں آتی ہے، آیئے آپ کو پاکستانی کرکٹرز کی 5 بڑی لڑائیوں کا بتاتے ہیں۔

آصف علی / فرید احمد

گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کے ہارڈہٹنگ بلے باز آصف علی اور افغان باؤلر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ فرید احمد نے آصف کو آؤٹ کرکے نازیبا جملے کسے جس پر آصف بے غصے میں آکر انہیں بلا مارنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہوسکی تاہم یہ لڑائی ہمیشہ کیلئے دونوں ملکوں کے شائقین کو یاد رہے گی۔

شعیب ملک / ٹینو بیسٹ

شعیب ملک کا شمار اس وقت پاکستان کے سینئر ترین کھلاڑیوں میں ہوتاہے، ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب ترین کھلاڑی شعیب ملک پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی لیگز کیلئے فیورٹ سمجھے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کیریبین لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ انڈین باؤلر ٹینو بیسٹ نے شعیب کو آؤٹ کرکے کچھ نازیبا الفاظ ادا کئے جس پر شعیب ملک غصے میں آگئے۔ یہ لڑائی ہاتھا پائی تک پہنچنے سے پہلے دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروادیا تاہم شعیب نے الگے میچ میں ٹینو بیسٹ کو چھکے مار مار کر بدلہ لیا۔

وہاب ریاض / احمد شہزاد

وہاب ریاض دور حاضر میں پاکستان کے سب سے غصیلے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ورلڈکپ میں شین واٹسن کو پریشان کرنے والے وہاب ریاض کی پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں احمد شہزاد کے ساتھ لڑائی بھی ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کو چھکا مارا جس پر انہیں غصہ آگیا۔ وہاب نے احمد کو بولڈ کرکے بدلہ لیا لیکن احمد کے آؤٹ ہونے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، وہاب نے احمد کو دھکا بھی دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں کی مداخت سے معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔

کامران اکمل/ ایشانت شرما

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ کانٹے دار ہوتا ہے اور اس دوران کھلاڑیوں کے پارہ بھی اکثر ہائی رہتا ہے۔ پاک بھارت میچز کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی لڑائیاں اکثر دیکھنے میں آتی ہیں۔ ایسے ہی ایک میچ میں کامران اکمل اور ایشانت شرما کی لڑائی بھی کافی دیر تک چلتی رہے۔ کامران اکمل ایشانت شرما کی بدتمیزی کا جواب بلے سے دے دیتے لیکن بھارتی فیلڈرز نے شرما کو کامران کے بلے سے بچالیا۔

محمد عامر/ بابر اعظم

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کے درمیان شدید تناؤ دیکھا جارہا ہے، حالیہ پی ایس ایل میں کراچی کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے بابر اعظم کیساتھ انتہائی تلخ رویہ رکھا۔ عامر نے میچ میں بابر کو آؤٹ کرکے نامناسب اشارے بھی کئے تاہم بعد میں انہوں نے اپنا روایہ تبدیل کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More