ہم اللہ پاک کی ذات سے غافل ہوچکے ہیں ۔۔ محمد رضوان کی مسجد میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بیان دینے کی خوبصورت ویڈیو وائرل، انہوں نے کیا خاص بیان دیا؟

ہماری ویب  |  Apr 13, 2023

محمد رضوان کی جانب سے پہلے بھی مساجد میں اسلامی بیانات دیتےدیکھا گیا ہے جنہیں لوگ بہت غور سے سنتے دیکھتے ہیں۔ اب ان کی پاکستانی کرکٹرز کو بیان دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو محمد رضوان سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔

محمد رضوان نے مسجد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے درد کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں، کیا ہمیں امتیوں والا درد مل رہا ہے ، ہمیں درد اس لیے مل رہا ہے کیونکہ ہم اللہ کی ذات سے غافل ہیں۔

محمد رضوان کا بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنت پر بھی دھیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ فرما رہے تھے کہ صحابہ سنت کو سنت سمجھ کر کرتے تھے اور آج ہم سنت سمجھ کر چھوڑ رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ ہمیں اللہ کی ذات سے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں ہے کہ اللہ اس جہاں کا مالک ہے، بدشاہوں کا بادشاہ ہے۔

محمد رضوان کے برابر میں شاہین آفریدی کو ان کا بیان سنتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

محمد رضوان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وہ موجودہ کھلاڑی ہیں جنہیں اکثر نماز کی ادائیگی کرتے، قرآن کی تلاوت کرتے دیکھا جاتا رہتا ہے کیونکہ انہیں اسلام مذہب سے بہت محبت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More