مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے دوران اب تک مجھ سمیت میرے خاندان کو گِنا ہی نہیں گیا۔ 

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، مردم شماری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ میرے ذاتی گھر اور گورنر ہاؤس پر اب تک مردم شماری کا عملہ ہمیں گننے کیلئے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے الزام لگایا تھا کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گِنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو اس میں شامل نہیں کیا جارہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More