ایف آئی اے نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ نیٹ ورک پکڑ لیا

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق بین الااقوامی منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوچ ملزم افتخار رسول کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم چوہدری افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا رکھی تھیں جن کے ذریعے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More