کراچی: فیکٹری کی عمارت گر گئی، 4 افراد جاں بحق 7 زخمی

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

نیوکراچی صنعتی ایریا میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والی عمارت اچانک گر گئی۔ عمارت تلے ریسکیو میں مصروف 11 فائر فائٹر ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 4 فائر فائٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق حادثے کے وقت فائر فائٹر کولنگ کے عمل میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فیکٹری کی عمارت میں بدھ کی صبح 8 بجے آگ لگی تھی جس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More