کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔
نیوکراچی صنعتی ایریا میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والی عمارت اچانک گر گئی۔ عمارت تلے ریسکیو میں مصروف 11 فائر فائٹر ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق حادثے کے وقت فائر فائٹر کولنگ کے عمل میں مصروف تھے۔ زخمی ہونے والے فائر فائٹرز کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فیکٹری کی عمارت میں بدھ کی صبح 8 بجے آگ لگی تھی جس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔