پاکستان بار کونسل کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے کہا کہ ملک کی تمام بار کونسل سے مشاورت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 رکنی بینچ عجلت میں بنایا گیا ہے اور ایسے قانون سے متعلق بینچ بنایا گیا ہے جو ابھی منظور بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان بار کونسل کے سینئر رہنماؤں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 سے متعلق قانون نافذالعمل ہونے سے قبل ہی یک طرفہ اور متنازعہ بینچ کی تشکیل اور مقدمہ کو عجلت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More