عمران خان نے کوئی کام پاکستان کیلئے نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Apr 13, 2023

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کوئی ایک پالیسی بتا دیں جس سے پاکستان کی بہتری ہوئی ہو۔ ملک میں مشکلات ہیں ہر آدمی مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہے۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ایک بھی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا اور ملک کے موجودہ حالات ن لیگ حکومت کے پیدا کیے ہوئے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی ماضی میں اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More