نادر علی یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ شعیب اختر نے بڑا راز فاش کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے معروف یوٹیوبر نادر علی کی ماہانہ آمدنی کا راز فاش کر دیا۔

شعیب اختر نے اپنے شو میں معروف پرینک اسٹر نادر علی کو مدعو کیا اور بتایا کہ ہم نے تحقیق کی ہے کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے کما رہے ہیں۔

نادر علی نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ چھ سات کروڑ افغانی؟ جس پر شعیب اختر نے انہیں بتایا کہ اب تو افغانی کرنسی بھی ہم سے مضبوط ہوچکی ہے۔

شعیب اختر نے نادر علی سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ یوٹیوب سے اچھی کمائی کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی اچھا یوٹیوبر بننے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔

نادر علی نے کہا کہ وہ اتنی رقم نہ بتائیں کہ ایف بی آر والے پیچھے لگ جائیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آپ آن لائن بہت اچھی آمدن حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More