آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلین فتوٰی کونسل کے چئیرمین نے ملک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔
فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، آفات، حادثات، زلولوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشوں و ژالہ باری کا خطرہ ہے۔
🌙 𝗘𝗶𝗱 𝗔𝗹-𝗙𝗶𝘁𝗿 𝗦𝘁𝗮𝘁𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗳𝗼𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝗬𝗲𝗮𝗿 𝟭𝟰𝟰𝟰𝗔𝗛 – 𝟮𝟬𝟮𝟯 🌙
Friday, 21st of April 2023, will be the last day of the Month of Ramadan 1444AH
The Day of Eid Al-Fitr will be on Saturday, 22nd of April 2023
🌐
— Australian National Imams Council (@ImamsCouncil) April 10, 2023