بائیڈن الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گے، سعودی عظیم اور چینی صدر اسمارٹ ہیں، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ جو بائیڈن 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کے بعد امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا جوبائیڈن کے متعلق میرا یہ کہنا نا مناسب ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو گا؟ البتہ ان کا کہنا تھا کہ بطور صدارتی امیدوار ان کے کھڑا نہ ہونے کا تعلق بائیڈن کی عمر سے ہرگز نہیں ہے۔

ایک گھنٹہ طویل انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے کہا اگر وہ اپنے خلاف دائر کیے گئے جعلی کاروباری ریکارڈز کے جرم میں سزا پاتے ہیں تو بھی وائٹ ہاؤس واپسی کے لیے کوششیں ترک نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق اگر کسی فرد پر فرد جرم عائد کردی جائے یا اسے مجرم قرار بھی دے دیا جائے تو بھی اسے الیکشن میں کھڑے ہونے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سعودی عرب ہماری مدد کرنا چاہتا تھا لیکن جو بائیڈن نے ان کی بے عزتی کی، آپ دیکھیں! سعودیہ عرب کے ساتھ  انہوں کیا کیا؟ جب بائیڈن وہاں گئے تو انہوں نے مکا ملایا، آپ جانتے ہیں مکا ملانے کا مقصد ہے کہ میں آپ سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا کیونکہ آپ کے ہاتھ گندے ہیں۔

انہوں نے کہا میں کبھی ہاتھ ملانے سے نہیں کتراتا، یہ میرا طریقہ نہیں ہے اور میں ایسا نہیں کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا وہ عظیم لوگ ہیں اور ہماری مدد کرنا چاہتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ڈیموکریٹس اپنے مجھ جیسے مخالفین کو تباہ کرنے کے لیے پرانے سوویت یونین والے حربے اختیار کر رہے ہیں۔

فوکس نیوز کے استفسار پرسابق امریکی صدرنے کہا 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ایک ممکنہ امیدوار نائب صدر کمالا ہیرس ہو سکتی ہیں تاہم میرا نہیں خیال کہ کمالا ہیرس بڑے منصب پر زیادہ اچھی کارکردگی دکھا سکیں گی۔

انہوں نے کہا ہوسکتا ہے میں غلط ثابت ہوں لیکن اگر کمالا ہیرس صدر نہ بنیں تو ایک گروہ ایسا بھی ہے جو شاید خوش نہ ہ، اگر وہ صدر نہ بنیں تو یہ گروہ بہت ناراض ہو گا۔

ڈالر کا مستقبل، چین سمیت 5 ممالک کیا کرنے جارہے ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو اسمارٹ اور ذہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا کوئی بھی نہیں ہے اور ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More