بھوت سے شادی کرنے والی معروف گلوکارہ کا طلاق لینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

برطانیہ سے تعلق رکھنی والی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھوت سے شادی کر رکھی ہے اور وہ اب اس سے طلاق لینے والی ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق راکر بروکارڈ نامی اس گلوکارہ نے بتایا کہ اس کے بھوت شوہر کا نام ’ایڈورڈو‘ ہے، جو وکٹورین دور میں زندہ تھا۔

گلوکارہ بتاتی ہے کہ اس کا شوہر شاید اولاد کا خواہش مند ہے کیونکہ اب اکثر اوقات اسے کسی بچے کی رونے کی آواز سنائی دیتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ رات کو سوتے ہوئے روتے ہوئے بچے کی آواز سن کر بیدار ہو جاتی ہے اور پھر تمام رات اسے نیند نہیں آتی۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکی ہے اور اب ایڈورڈو سے طلاق لینا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More