سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سوشل میڈیا کے لیے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
عمران خان کے سیکیورٹی ہیڈ اور معروف بزنس مین افتخار رسول گھمن کو آج اغوا کر لیا گیا
چن چن کر عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہےکسی کو اغوا کیا جاتا کسی پر تشدد کیا جاتا کسی پر درجنوں کیسز کیے جاتے
لیکن اب تک ایک بندہ بھی نہیں ٹوٹانہ ٹوٹے گا انشاء اللہ
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar)