الیکشن کے لیے فنڈز نہ دینے پر سپریم کورٹ کا نوٹس، متعلقہ حکام 14 اپریل کو طلب

اردو نیوز  |  Apr 12, 2023

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنے پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

عدالت کے حکم پر پیر کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں۔ 

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ 14 اپریل کو پیش ہو کر اس معاملے کی وضاحت کریں۔ 

گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع پر تمام ملکی وسائل کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔ 

واضح رہے کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے انہیں رقم فراہم نہیں کی گئی۔ 

سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق سوموٹو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی تھی کی وفاقی حکومت 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لیے رقم جاری کرے۔ 

تاہم حکومت یہ معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے لے گئی اور الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کیے گئے تھے۔  

قومی اسمبلی نے یہ معاملہ زیلی کمیٹی کو بھجوا کر اجلاس 13 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More