موبائل فون کمپنیوں کی نیٹ ورک میں مزید توسیع سے معذرت

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

موجودہ معاشی اور مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون کمپنیوں نے نیٹ ورک میں مزید توسیع کرنے سے معذرت کر لی ۔

جنگ اخبار کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی تین بڑی موبائل فون کمپنیوں نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو مکمل تفصیل کے ساتھ  خط جاری کیا ہے جس میں کمپنیوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔

خط کے مطابق کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ہم نے پہلےیہ 15 اگست 2022 اور 17 جنوری 2023 کو خطوط کے تسلسل میں ایک دفعہ پھر اپنے مسائل پر یاد دہانی کے لئے حکومت اور PTA کو بتایا ہے کے ہم موبائل آپریٹرز کے حال ہی میں جاری کردہ/ تجدید شدہ لائسنسوں کے تحت لازمی نیٹ ورک رول آؤٹ ذمہ داریوں کے قانون کی پاسداری کرنے والے کارپوریٹ اداروں اور ملک کے بڑے ٹیلی کام اور بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرنے والے ہونے کے ناطے، مختلف USF منصوبوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے توسیعی منصوبوں کے ذریعے لائسنسوں میں بیان کردہ “نیٹ ورک رول آؤٹ ذمہ داریوں” کی پابندی کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں اور ہم پورے پاکستان میں۔ کوریج والے علاقوں میں صارفین کو اعلی معیار کی نیٹ ورک خدمات استعمال کرنے کے قابل بنانے کا وژن رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More