عاقب جاوید نے بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ میں کپتانی پر سوال اٹھادیا

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاداب خان اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم جارحانہ انداز میں نہیں کھیل رہی، ٹی 20 کی قیادت شاہین کے سپرد کرنی چاہیے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بیان دیا ہے کہ مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی 20 کرکٹ نہیں ہے۔ ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کردینی چاہیے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں ہمیں شاہین آفریدی جیسے جارح مزاج کپتان کی ضرورت ہے۔ شاہین آفریدی دلیرانہ فیصلے کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ کئی مرتبہ تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں۔ پی ایس ایل میں لگاتار 2 مرتبہ کوئی بھی ٹیم ٹائٹل نہیں جیت پائی لیکن شاہین آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے یہ کام کرکے دکھایا۔

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بابراعظم  کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More