تنویر الیاس کی اپیل خارج، خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم مقرر

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپیل خارج کردی، تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

سردار تنویر الیاس کی قانونی ٹیم نے آج سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف پیٹیشن دائر کی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم نے ریمارکس دیے کہ اپیل کا ٹائٹل درست نہیں، آپ کل دوبارہ اپنی اپیل لے کر آئیں۔ اپیل پر سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم آزاد کشمیر لکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے دورانِ سماعت سوال کیا کہ اگر تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں تو اپیل دائر کرنے کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ غلط یا ٹھیک ہوا، اس پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

دوسری طرف سینیئر وزیر خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر مقرر کردیا گیا۔ خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے دستخط کرکے سمری بھجوا دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More