نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے جدہ پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Apr 12, 2023

سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عمرہ ادا کرنے کیلئے لندن سے جدہ پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے مہمان بھی ہوں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ بیٹے جنید صفدر، شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹی مہرالنسا اور ماہ نور صفدر ہوں گے۔

اسی کے ساتھ ساتھ نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے مہمان بھی ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More