اللہ کے گھر پر حاضری دی۔۔ نواز شریف اور مریم نواز کی گھر والوں کے ہمراہ عمرہ کرتے ہوئے تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Apr 12, 2023

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی رہنما مریم نواز بھی موجود ہیں۔

جنگ کے مطابق نواز شریف سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں اور ایک ہفتے سے زائد سعودی عرب میں بطور شاہی مہمان قیام کریں گے مریم نواز کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء ، بیٹا جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی موجود ہیں۔

اس دوران نواز شریف اور مریم مواز کی گھر والوں کے ساتھ کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More